تاریخ اشاعت: November 14, 2026 - 4:01 PM
LDA Balloting and Auction to Be Held on December 3
ایل ڈی اے کی قرعہ اندازی اور نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
▫️ پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس، جبکہ پائن ایگزیکٹو کے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے پیش کیے جائیں گے
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی زیرِ صدارت آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پائن ایونیو کی مرکزی جگہ پر واقع پائن ایکسز شہر کا نیا کمرشل مرکز بنے گا، جبکہ پائن ایگزیکٹو میں شہریوں کے لیے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس پر مشتمل منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس، جبکہ پائن ایگزیکٹو کے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس مارکیٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔
ان پلاٹس کی الاٹمنٹ دو سالہ اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔ پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ شہری ایل ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر آکشن نے لاہور ٹیکنالوجی پارک کی ترقیاتی سرگرمیوں اور آئندہ نیلامی کے بارے میں بریفنگ دی۔ لاہور ٹیکنالوجی پارک کے 8، 15 مرلہ اور ایک کنال کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 3 دسمبر کو ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔
اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون اور ٹو، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے شرکت کی۔
Translate it into English