تاریخ اشاعت: April 20, 2026 - 6:05 PM
LDA Continues Offering Plots on Easy Installments
ایل ڈی اے کی طرف سے آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری
▫️ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر قرعہ اندازی میں کامیاب الاٹیوں کو پلاٹ نمبرز الاٹ کردیئے گئے
لاہور : [رانا اویس رپورٹر ری نیوز پاکستان] لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی طرف سے آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، اور 24 فروری 2026 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے۔ ا...
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی طرف سے آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، اور 24 فروری 2026 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے۔ ایل ڈی اے سٹی، جوہر ٹاؤن ، سبزہ زار، موہلنوال اورگجرپورہ چائنہ سکیم میں کمرشل و رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ کیے گئے جوہر ٹاؤن میں 34 ، گجرپورہ میں 30، سبزہ زار میں21 ، موہلنوال میں 50 اور ایل ڈی اے سٹی کے 30 پلاٹس کے الاٹیوں کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے۔
ایل ڈی اے شہریوں کو اپنی سکیموں میں واقع مزید پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔ شہری آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے 11 مئی تک آن لائن یا ایل ڈی اے فیسلیٹیشن سنٹر پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
ایل ڈی اے آسان اقساط پر پلاٹوں کی آئندہ قرعہ اندازی 18 مئی کو کرے گا ۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pk پر اپنا پلاٹ نمبر چیک کرسکتے ہیں پلاٹ نمبرز کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں کیا گیا ۔ پلاٹ نمبرز کی قرعہ اندازی کی تقریب میں چیف ٹاون پلانر،چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر فنانس،ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹرز ہاؤسنگ ودیگر افسران نے شرکت کی۔