تاریخ اشاعت: November 3, 2026 - 2:01 PM
LDA Demolishes 3 Illegal Commercial Properties, Seals 24 in Lahore
لاہور میں غیرقانونی کمرشل املاک کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن، 3 املاک مسمار ، 24 سیل
▫️ اپر مال، کینال روڈ، ملتان روڈ، نیو مسلم ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون اور رائے ونڈ روڈ پر کارروائیاں
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔
ٹیموں نے کینال روڈ پر غیرقانونی مارکی، اپر مال سکیم میں پلاٹ نمبر 248 اور 150-A، ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹ نمبر 147-J اور جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 848-F کے خلاف مسمار کرنے کی کارروائی کی۔ رائے ونڈ روڈ کے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں تین غیرقانونی دکانیں بھی مسمار کی گئیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال پر مین ملتان روڈ کی 7، نیو مسلم ٹاؤن کی 13 اور ایل ڈی اے ایونیو ون کی 4 املاک سیل کی گئیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، ماربل سٹور، ہارڈویئر اسٹور، فوڈ پوائنٹ، آٹو ورکشاپس، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔