تاریخ اشاعت: September 12, 2026 - 4:20 PM
LDA DG Reviews Development Work at Bhati Chowk, Circular Road and Railway Station
بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ
▫️ایل ڈی اے کے ڈی جی طاہر فاروق کا مختلف منصوبوں کا دورہ، گرین ایریاز اور تاریخی عمارتوں کے اطراف بہتری کے کاموں کا معائنہ
لاہور | ری نیوز پاکستانڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک، اندرون سرکلر روڈ اور لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک، اندرون سرکلر روڈ اور لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے بیرونی حصے اور بھاٹی چوک کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے انہیں منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حکام کے مطابق داتا دربار کے باہر پیدل چلنے والوں کے لیے زیرِ زمین راستہ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ پارکنگ ایریا اور بیت الخلا کے بلاک کے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ بھاٹی چوک کے اطراف سبزہ زاروں کی تیاری کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے، جبکہ مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے مخصوص گوشہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے حضرت علی ہجویریؒ انڈرپاس پر ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اندرون سرکلر روڈ پر املاک کے بیرونی حصوں کی تزئین و آرائش اور بہتری کے پائلٹ منصوبے کا معائنہ بھی کیا گیا۔
بعد ازاں طاہر فاروق نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایک موریہ، دو موریہ پل، ریلوے دیوار اور سرکلر روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ آزادی چوک پر متحرک فوارے کی تنصیب کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے باہر قلیوں کے بیٹھنے کے لیے مخصوص جگہ قائم کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق شیرانوالہ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات ختم کرکے خوبصورت نشست گاہ بھی تیار کی گئی ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے اطراف باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کے دوران صفائی اور ماحول کو بہتر رکھنے پر بھی زور دیا۔