تاریخ اشاعت: September 2, 2026 - 12:01 PM
LDA DG Tahir Farooq Orders Accelerated Digital Reforms in Town Planning
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹاؤن پلاننگ میں ڈیجیٹل اصلاحات تیز کرنے کا حکم
▫️غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور جرمانوں کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل میکانزم وضع کرنے کی ہدایت
لاہور : ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ڈیجیٹل اصلاحات، فیلڈ انسپکشن اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ڈیجیٹل اصلاحات، فیلڈ انسپکشن اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ سے متعلق تمام سرگرمیوں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے اور سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا مکمل ڈیٹا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکشن اور فیلڈ سرگرمیوں سے متعلق ایس او پیز جلد نافذ کیے جائیں تاکہ کارروائیوں میں شفافیت اور مؤثریت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور جرمانوں کی وصولی کے لیے مؤثر ڈیجیٹل میکانزم تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ آپریشنز، انسپکشن اور سیلنگ کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے نہ صرف نگرانی کا نظام بہتر ہوگا بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی میں بھی تیزی آئے گی۔
طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں انسپکشن اور سیلنگ آپریشن کے لیے جانے والی تمام ٹیمیں کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ لازمی آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایل ڈی اے کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کرنے والے نجی افراد کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفیسر کو غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ سے متعلق مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی نشاندہی، مانیٹرنگ اور جرمانوں کی وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے افسران فیلڈ ٹیموں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے مؤثر نگرانی کا نظام برقرار رکھا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹروپولیٹن پلانر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ریونیو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔