ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

848 news articles

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا

▫️بھاٹی چوک انڈر پاس کا مجموعی طور پر 46 فیصد کام مکمل، کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور نیسپاک کو معیار کی مانیٹرنگ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

لاہور: [ری نیوز پاکستان]
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے، زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس، ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی مراحل اور آئندہ اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ منصوبے پر تینوں بیسمنٹس میں بیک وقت کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت بیسمنٹ تھری کی چھت کا 80 فیصد، بیسمنٹ ٹو کی چھت کا 65 فیصد جبکہ بیسمنٹ ون کی چھت کا 15 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے شہر کے مرکزی کاروباری علاقے میں پارکنگ کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ منصوبے سے متعلق بتایا گیا کہ اس منصوبے کا مجموعی طور پر 49 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ بیسمنٹ ون کی 50 فیصد چھت ڈال دی گئی ہے جبکہ بیسمنٹ ٹو پر بھی بیک وقت تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ناصر باغ، مال روڈ اور اطراف کے علاقوں میں پارکنگ سہولتوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی 35 فیصد کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ انڈر پاس بیرل کی چھت بھی ڈال دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بھاٹی چوک انڈر پاس منصوبے کا مجموعی طور پر 46 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس کے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پیڈسٹرین انڈر پاس، ٹوائلٹ بلاک اور پیڈسٹرین زون میں جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تینوں منصوبوں کی پیش رفت کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے نیسپاک کو بھی ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور مانیٹرنگ رپورٹس جمع کرائی جائیں تاکہ منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جا سکے ۔
وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں