ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

848 news articles

ایل ڈی اے میں اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر قائم، ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کی جدید نگرانی کا فیصلہ

ایل ڈی اے میں اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر قائم، ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کی جدید نگرانی کا فیصلہ

▫️غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی سنٹر سے کی جائے گی، نقشہ منظوری سمیت ایل ڈی اے کی سروسز ای بز پر منتقل، فیلڈ ٹیموں کو جلد باڈی کیمز فراہم کرنے کا اعلان

لاہور : ری نیوز پاکستانڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں اصلاحات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لیے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر قائم کر...

لاہور : ری نیوز پاکستان
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں اصلاحات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لیے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے نئے قائم کیے گئے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور چیف ٹاؤن پلانرز سمیت متعلقہ افسران نے انہیں سنٹر کے امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
طاہر فاروق نے کہا کہ اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کے قیام کا مقصد ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کے نظام کو کارپوریٹ طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر میں ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ سے متعلق افسران کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائے گا تاکہ منصوبہ بندی کے عمل میں رابطہ اور فیصلہ سازی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق اتھارٹی مرحلہ وار اپنی تمام سروسز ای بز پر منتقل کر رہی ہے۔ شہریوں کو نقشہ منظوری اور دیگر خدمات کے حصول کے لیے ایل ڈی اے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سروسز کی فراہمی کو مزید شفاف اور تیز بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے میں سیلنگ اور ڈی سیلنگ کا عمل بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے اور تمام نوٹسز کو کیو آر کوڈ پر مبنی بنایا جا چکا ہے۔ فیلڈ میں تعینات ایل ڈی اے کا عملہ شہریوں کو کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ دکھانے کا پابند ہوگا۔
طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے نجی افراد اور فرمز کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں، جبکہ جلد ہی ایل ڈی اے کی فیلڈ ٹیموں کو باڈی کیمز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی سرگرمیوں کی سخت نگرانی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے تمام ٹیکنیکل سیکشنز کو بھی کارپوریٹ طرز پر اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کے ذریعے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام، غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق امور کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف میٹروپولیٹن پلانر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں