تاریخ اشاعت: July 27, 2026 - 3:19 PM
LDA Launches Major Crackdown Across Lahore, Seals 81 Illegal Commercial Properties, Demolishes Multiple Unauthorized Structures
ایل ڈی اے کا لاہور بھر میں بڑا آپریشن، 81 غیرقانونی کمرشل املاک سیل، متعدد تعمیرات مسمار
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر جوہر ٹاؤن، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، سمن آباد، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نےا لاہور بھر میں بڑا آپریشن کرکے 81 غیرقانونی کمرشل املاک سیل جبکہ متعدد تعمیرات مسمار کردیا ۔
ایل ڈی اے نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر فیصل ٹاؤن اور گلبرگ میں 29 جبکہ سمن آباد اور کینال روڈ پر 34 املاک کو سیل کیا۔ ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں مزید 18 املاک بھی سیل کر دی گئیں۔
سیل کی جانے والی املاک میں نجی سکول، بیکریاں، بیوٹی سیلون، کیفے، ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس، فارمیسیاں، گراسری اسٹورز، الیکٹرک اسٹورز، کلینکس، آٹو ورکشاپس، دفاتر اور مختلف دکانیں شامل ہیں۔
یہ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات، غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔