ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

851 news articles

ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: غیرقانونی تعمیرات مسمار، 193 کمرشل املاک سیل

ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: غیرقانونی تعمیرات مسمار، 193 کمرشل املاک سیل

▫️آ پریشن مختلف ہاؤسنگ سکیموں اور رہائشی علاقوں میں کیا گیا، سیل کی گئی پراپرٹیز میں دکانیں، سکول، کلینکس اور دفاتر وغیرہ شامل

لاہور: [ری نیوز پاکستان]
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد تعمیرات مسمار اور 193 املاک کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائیاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے کی گئیں۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی، ناز ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، نشیمن اقبال، گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی، گجرپورہ، سمن آباد، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کئی غیرقانونی دکانیں اور تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ متعدد املاک کو غیرقانونی کمرشل استعمال اور فیسوں کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات گرائی گئیں، جبکہ ناز ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی اور نشیمن اقبال روڈ پر قائم غیرقانونی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جان محمد روڈ پر غیرقانونی کمرشل استعمال پر 30 املاک جبکہ گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 24 املاک کو سیل کیا گیا۔
ایل ڈی اے نے گلشن راوی، گجرپورہ اور سمن آباد میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 89 املاک کو سیل کیا۔ علاوہ ازیں ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں مزید 50 املاک سربمہر کی گئیں۔
سیل کی جانے والی املاک میں نجی سکول، اکیڈمیاں، فارمیسیاں، کلینکس، گراسری سٹورز، ہارڈویئر شاپس، الیکٹرک سٹورز، بیوٹی سیلون، ورکشاپس، ریستوران، فوڈ پوائنٹس، دفاتر اور دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واضح کیا کہ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہر میں قوانین کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں