تاریخ اشاعت: August 11, 2026 - 3:42 PM
LDA Launches Major Crackdown on Illegal Commercial Buildings, Seals 63 Properties and Demolishes 5 Structures
ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کا بڑا آپریشن، 63 املاک سیل، 5 تعمیرات مسمار کردی گئیں
▫️ایل ڈی اے سٹی روڈ، شاہد ٹاؤن اور پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں 5 غیرقانونی تعمیرات مسمار، کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھنے کا اعلان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر اور اپنے زیر انتظام علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 63 املاک سیل جبکہ 5 غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے ایل ڈی اے سٹی روڈ، شاہد ٹاؤن، پاک عرب ہاؤسنگ سکیم، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، کینال روڈ، شادمان اور پونچھ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے سٹی روڈ، شاہد ٹاؤن اور پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں کارروائی کرتے ہوئے 5 غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 25 املاک سیل کی گئیں، جبکہ کینال روڈ، شادمان اور پونچھ روڈ پر غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر مزید 38 املاک کو سیل کیا گیا۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کالج، اکیڈمی، ہال، سیلون، کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، کلینک، ہارڈ ویئر سٹور، الیکٹرک سٹور، فارمیسی، دکانیں، کار شوروم اور دفاتر سمیت دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے والی املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔