تاریخ اشاعت: November 18, 2026 - 4:01 PM
LDA Launches Major Crackdown on Illegal Constructions in Lahore, Seals 18 Commercial Properties
لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، 18 کمرشل املاک سربمہر
▫️ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، ملتان روڈ، سندر اور مانگا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 18 کمرشل املاک سربمہر اور متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں میں ملوث 18 املاک سربمہر کر دیں، جبکہ شامکے بھٹیاں ملتان روڈ پر قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ مانگا میں آپریشن کے دوران ایک غیر قانونی مارکی بھی گرا دی گئی۔
اسی طرح سندر کے علاقے میں دو غیر قانونی گوداموں کے ستون، چار دیواریاں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچے مسمار کیے گئے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق ایل ڈی اے کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔