تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 6:00 PM
LDA Launches Operation Against Illegal Commercial Buildings, Seals 139 Properties Across Aarious Schemes
غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے کا آ پریشن، مختلف سکیموں میں 139املاک سیل کر دی گئیں
▫️کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف بھی ٹیمیں متحرک ، شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی
لاہور: ری نیوز پاکستان ڈی جی لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آ پریشن کیا۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کن...
ڈی جی لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آ پریشن کیا۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے139املاک سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ،قائداعظم ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، مین جی ٹی روڈ شالامار گارڈن، پرائیویٹ سکیم، ڈیفنس روڈ اور مصطفی ٹاؤن میں کارروائی کی۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ٹاؤن شپ، قائداعظم ٹاؤن میں 25 املاک، مین جی ٹی روڈ، شالاما ر گارڈن میں 27 املاک، پرائیویٹ سکیم میں 15املاک، ڈیفنس روڈ پر 30 املاک، گلبرگ اورماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 22 املاک سیل کر دیں۔
اسی طرح ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفیٰ ٹاؤن میں 20 املاک سربمہر کر دیں۔