تاریخ اشاعت: October 22, 2026 - 12:56 PM
LDA Seals 46 Properties over Unauthorised Commercial Use and Unpaid Dues
غیرقانونی کمرشل استعمال اور واجبات کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے کا آپریشن، 46 املاک سیل
▫️ سیل کی گئی املاک میں بینک، سکول، ریستوران، شو روم اور دفاتر شامل؛ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی: ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستانلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 46 املاک سربمہر کردیں۔
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 46 املاک سربمہر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ایل ڈی اے کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر نیو مسلم ٹاؤن کے بلاک اے اور بی میں 13 جبکہ نیو گارڈن ٹاؤن میں 10 املاک سیل کیں۔ ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے مانگا تک مختلف مقامات پر مزید 13 املاک سربمہر کی گئیں۔ مصطفیٰ ٹاؤن میں واجبات کی وصولی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران 10 املاک سیل کی گئیں۔
سربمہر کی گئی املاک میں بینک، سکول، ریستوران، شاپنگ مال، شو روم، سٹیل ورکس، ماربل اور ہارڈویئر سٹور، فوڈ پوائنٹ، آٹو ورکشاپ، دکانیں اور دفاتر سمیت دیگر عمارتیں شامل ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔