تاریخ اشاعت: April 6, 2026 - 5:34 PM
LDA to Hold Balloting for Commercial and Residential Plots on May 18
ایل ڈی اے کے تحت 18 مئی کو کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی
▫️یہ پلاٹ ایک سے سٹی، جوہر ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن اور موہلنوال میں موجود ہیں، قرعہ اندازی سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگی
لاہور : ری نیوز پاکستان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تحت 18 مئی کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔ درخواستوں کی وصولی شرو...
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تحت 18 مئی کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔
درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی، جو 11 مئی تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کے 'بزنس بے' بلاک میں چار مرلہ کمرشل پلاٹ موجود ہے جہاں 65 لاکھ فی مرلہ قیمت رکھی گئی ہے.
جوہر ٹاؤن کے ایم, این اور ایف ون بلاک میں کمرشل پلاٹس موجود ہیں جن کی فی مرلہ قیمت 45 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن کی سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں 311 کمرشل پلاٹس برائے قرعہ اندازی موجود ہیں ، جہاں فی پلاٹ فی مرلہ قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
جوہر ٹاؤن کے آر ون بلاک میں ریائشی پلاٹ موجود ہے جہاں 65 لاکھ روپیہ فی مرلہ قیمت رکھی گئی ہے جبکہ موہلنوال کے ڈی بلاک میں بھی رہائشی پلاٹ موجود ہے ، جہاں 18 لاکھ روپے فی مرلہ قیمت رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست فیس پانچ سے دس ہزار روپے ہے جو ناقابل واپسی ہے۔