تاریخ اشاعت: April 11, 2026 - 11:42 AM
Lockdown Timings Enforced in Kanganpur, Strict Action Warned for Violations
کنگن پور میں لاک ڈاؤن اوقات کار نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
▫️ ضلعی انتظامیہ قصور کی ہدایات، پابندیوں کا اطلاق پورے ضلع میں بھی جاری
چونیاں: صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان کنگن پور میں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن اوقات کار نافذ کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم میڈیکل سٹورز، پٹرول ...
کنگن پور میں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن اوقات کار نافذ کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے، جبکہ صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بھی رات 10 بجے تک محدود رہیں گے، جس کے بعد فوری طور پر بند کر دیے جائیں گے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ یہ پابندیاں نہ صرف کنگن پور بلکہ پورے ضلع قصور میں نافذ العمل ہیں، جہاں انتظامیہ کی جانب سے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
یہ اقدامات شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور عوامی سہولیات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔