تاریخ اشاعت: March 16, 2026 - 3:07 PM
Mayor Reviews Lyari Water Supply Project to Improve Distribution
لیاری میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ، میئر کراچی کا دورہ
▫️ 33 انچ پائپ لائنوں کے ذریعے یومیہ 10 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا منصوبہ
کراچی: ری نیوز پاکستان میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کے اطراف جاری پانی کی فراہمی کے منصوبے کا دورہ کیا اور پائپ لائن بچھانے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیو...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کے اطراف جاری پانی کی فراہمی کے منصوبے کا دورہ کیا اور پائپ لائن بچھانے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کی جانب سے پانی کی چوری روکنے اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے کھلی اور اوپر کی سطح پر پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاکہ نظام کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
منصوبے کے تحت 33 انچ قطر کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے لیاری کے آخری حصوں تک یومیہ تقریباً 10 ملین گیلن پانی (MGD) فراہم کیا جائے گا، جہاں طویل عرصے سے پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔
میئر کراچی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام تیز کیا جائے اور اسے 30 جون سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ لیاری کے شہریوں کو درپیش پانی کے مسئلے کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے لیاری کے مختلف علاقوں میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی اور شہر کے مجموعی واٹر سپلائی نظام کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔