تاریخ اشاعت: April 11, 2026 - 10:33 AM
MD WASA Reviews Sewerage Upgradation Project in Chauburji Garden Estate, Directs Timely Completion
ایم ڈی واسا کا چوبرجی گارڈن اسٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ، جلد مکمل کرنے کی ہدایت
▫️پراجیکٹ کا 50 فیصد کام مکمل ، ڈائریکٹر شازل وقار نے ایم ڈی واسا کو پراجیکٹ سےمتعلق بریفنگ دی
لاہور : ری نیوز پاکستان ایم ڈی واسا غفران احمد نے چوبرجی گارڈن اسٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا ، ڈائریکٹر شازل وقار نے ایم ڈی واسا کو پراجیکٹ سےمتعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ پونچھ ہاؤس کالونی ،چوبرجی گارڈن اسٹیٹ کے سیوری...
ایم ڈی واسا غفران احمد نے چوبرجی گارڈن اسٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا ، ڈائریکٹر شازل وقار نے ایم ڈی واسا کو پراجیکٹ سےمتعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ پونچھ ہاؤس کالونی ،چوبرجی گارڈن اسٹیٹ کے سیوریج نظام کی اپگریڈیشن تیزی سے ہورہی ہے اور منصوبے کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ، مختلف سائز کی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔
ایک جدید پمپ ہاؤس (لفٹ سٹیشن) کی تعمیر بھی کی جائے گی۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کو مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔