تاریخ اشاعت: March 11, 2026 - 1:59 PM
Meeting reviews progress on beautification projects in Kasur district.
ضلع قصور میں بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ.
▫️ شہر کی خوبصورتی اور پارکس کی بہتری کیلئے اقدامات پر غور. ▫️ شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت.
قصور: ری نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارکس کی...
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پارکس کی بحالی، شجرکاری اور شہری علاقوں میں صفائی و تزئین و آرائش کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں بیوٹیفکیشن اور عوامی سہولیات کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جبکہ مختلف علاقوں میں جاری تزئین و آرائش اور پارکس کی بہتری کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔