تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 6:00 PM
New Chairman CDA and Chief Commissioner Islamabad, Sohail Ashraf, formally assumes his office
اسلام آباد کے نئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا
▫️سی ڈی اے بورڈ کے اراکین سے ملاقات، ادارے کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد : ری نیوز پاکستان کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد، سہیل اشرف نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے سی ڈی اے بورڈ کے اراکین اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی...
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد، سہیل اشرف نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے سی ڈی اے بورڈ کے اراکین اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔
اجلاس کے دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اراکین اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سہیل اشرف کو جاری اقدامات، انفراسٹرکچر میں بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ادارے کی کارکردگی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔