تاریخ اشاعت: April 6, 2026 - 3:58 PM
PHA Launches Tree Plantation Drive in Collaboration with an NGO "Bargad"
"جتھے ہریالی۔۔۔اوتھے خوشحالی" ۔۔۔ پی ایچ اے نے "برگد" کے اشتراک سے شجر کاری مہم شروع کردی
▫️اس مہم کے تحت 5 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈی جی پی ایچ اے
لاہور : ری نیوز پاکستان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور نے این جی او "برگد" کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ قرشی پارک میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور نے بطور مہمانِ خصوص...
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور نے این جی او "برگد" کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ قرشی پارک میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے تحت 5 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر این جی او کے عہدیداران اور پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے.
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب ویژن کے تحت پی ایچ اے لاہور کے ملازمین شہر میں شاہراہوں ، گرین بیلٹ اور پارکوں میں ہارٹی کلچر کا کام کررہے ہیں۔ مریم نواز کے خوبصورت لاہور ویژن کے تحت شہر ایک نئی دلکشی میں ڈھل رہا ہے۔ پی ایچ اے کی محنت سے لاہور کی شاہراہیں رنگ برنگے بہاری پھولوں سے سج چکی ہیں۔