تاریخ اشاعت: April 9, 2026 - 4:06 PM
Preparations Complete for Grand Operation Against Illegal Shops in Pattoki Market
پتوکی مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل
▫️ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تاجروں کے ساتھ مارکیٹ کا دورہ
پتوکی : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان پتوکی مارکیٹ میں ناجائز دکانوں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور، محمد آصف رضا نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، نشتر رحمان لودھی کے ہم...
پتوکی مارکیٹ میں ناجائز دکانوں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور، محمد آصف رضا نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، نشتر رحمان لودھی کے ہمراہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران تاجروں کو آپریشن کے طریقہ کار اور ضابطہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اور دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد شہر میں نظم و ضبط قائم کرنا، تجاوزات کو ختم کرنا اور شہریوں کے لیے محفوظ اور منظم تجارتی ماحول فراہم کرنا ہے۔ مارکیٹ کے تاجروں اور شہریوں کو سہولیات اور متبادل انتظامات فراہم کرنے کے اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔