تاریخ اشاعت: April 9, 2026 - 11:24 AM
Preparations Underway for Major Market Operation in Pattoki
پتوکی میں تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل
▫️ دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کا دو روزہ الٹی میٹم
پتوکی : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان پتوکی انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ چوڑی مارکیٹ، گول مارکیٹ، میونسپل مارکیٹ، ریلوے روڈ اور غلہ من...
پتوکی انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ چوڑی مارکیٹ، گول مارکیٹ، میونسپل مارکیٹ، ریلوے روڈ اور غلہ منڈی سمیت اہم علاقوں میں قائم مارکیٹ کمیٹی کی دکانوں کو خالی کرنے کے لیے دکانداروں کو دو روز کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد مسماری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
یہ اقدام مریم نواز شریف کے وژن اور قصور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، نشتر رحمان لودھی نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے ازالے اور متبادل سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ شہریوں اور تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب، صدر رجسٹرڈ پتوکی پریس کلب عبیداللہ شیخ کی قیادت میں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کر کے تاجروں کے تحفظات اور فوری مسائل کے حل پر زور دیا۔ شہر میں ممکنہ آپریشن کے اعلان کے بعد دکانداروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور عوامی حلقوں نے بھی اس اقدام پر گہری نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔