تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 3:11 PM
Progress Reviewed at Under Construction Munir Shaheed Park
زیرِ تعمیر منیر شہید پارک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
▫️ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا دورہ، شہری تفریحی سہولیات میں بہتری پر زور
قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کے ہمراہ زیرِ تعمیر منیر شہید پارک کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے...
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کے ہمراہ زیرِ تعمیر منیر شہید پارک کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران پارک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ، واکنگ ٹریکس اور دیگر سہولیات کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا گیا۔ منصوبے کے تحت پارک کو شہریوں کے لیے ایک جدید اور معیاری تفریحی مقام میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پارکس کی ترقی شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے بیوٹیفیکیشن اور شہری سہولیات کے فروغ کے وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت عوامی مقامات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے