تاریخ اشاعت: April 18, 2026 - 11:33 AM
Property Valuation Rates Reduced in Islamabad, FBR Issues New Notification
اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں کمی، ایف بی آر نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
▫️مختلف سیکٹرز میں جائیدادوں کی قیمتوں میں 33 فیصد تک کمی، تیسری مرتبہ ریٹس پر نظرثانی
اسلام آباد : ری نیوز پاکستان اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں ایک بار پھر بڑی کمی کر دی گئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تیسری مرتبہ نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف رہائشی اور کمرشل سیکٹرز کے ریٹس پر نظرثانی کی ...
اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں ایک بار پھر بڑی کمی کر دی گئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تیسری مرتبہ نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف رہائشی اور کمرشل سیکٹرز کے ریٹس پر نظرثانی کی ہے۔
تاجروں کے مطالبے کے بعد جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں جائیدادوں کی ویلیوایشن میں 33 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
نئے ریٹس کے مطابق سیکٹر بی-17 میں قبضہ والے پلاٹس کی قیمت 30 ہزار سے کم کر کے 21 ہزار روپے فی مربع گز جبکہ بغیر قبضہ پلاٹس کی قیمت 15 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار 500 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سی-14، سی-15 اور سی-16 میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
ڈی-12 میں ویلیوایشن ایک لاکھ 30 ہزار سے کم کر کے 91 ہزار روپے جبکہ ڈی-13 میں 16 ہزار سے کم کر کے 11 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے۔ ای-12 اور ایف-15 میں بھی ریٹس میں کمی کی گئی ہے۔
جی-13، جی-14، جی-16 اور جی-17 میں بھی پراپرٹی ویلیوایشن کم کر دی گئی ہے، جبکہ آئی-11 اور آئی-14 میں بھی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔
تاہم ای-7 میں ریٹس 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع گز پر برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ ایف-6 اور ایف-7 میں بھی ویلیوایشن 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع گز کی سطح پر برقرار ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرگرمی کو فروغ دینا اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔