تاریخ اشاعت: March 11, 2026 - 1:57 PM
Punjab abolishes traditional stamp papers, launches digital e-stamping system.
پنجاب میں روایتی اسٹامپ پیپر کا خاتمہ، ای-اسٹامپنگ نظام متعارف.
▫️ بورڈ آف ریونیو کے تحت اسٹامپنگ نظام میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات. ▫️ شہری اب آن لائن ادائیگی کے بعد گھر بیٹھے ای-اسٹامپ حاصل کر سکیں گے.
لاہور : ری نیوز پاکستان حکومت پنجاب نے روایتی سکیورٹی اسٹامپ پیپر کے استعمال کو ختم کرتے ہوئے اسٹامپنگ نظام میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ اس اقدام کے تحت جائیداد اور قانونی دستاویزات کے لیے استعمال ہونے والے اسٹ...
حکومت پنجاب نے روایتی سکیورٹی اسٹامپ پیپر کے استعمال کو ختم کرتے ہوئے اسٹامپنگ نظام میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ اس اقدام کے تحت جائیداد اور قانونی دستاویزات کے لیے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرز کا اجرا اب مکمل طور پر آن لائن نظام کے ذریعے ممکن ہو گا۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت متعارف کرائے گئے نئے ای-اسٹامپنگ نظام کے ذریعے شہری اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور اسٹامپ کے اجرا کا عمل آن لائن مکمل کر سکیں گے، جس کے بعد بینکوں یا مجاز فروخت کنندگان سے روایتی اسٹامپ پیپر خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نئے نظام کے تحت شہری سرکاری پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ای-اسٹامپ حاصل کر سکیں گے، جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کی تصدیق مکمل ہونے پر ای-اسٹامپ فوری طور پر جاری کر دیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق ای-اسٹامپنگ نظام کے نفاذ سے اسٹامپ پیپرز کی فراہمی کے عمل میں شفافیت آئے گی، جعلی اسٹامپ پیپرز کے استعمال کی روک تھام ممکن ہوگی اور شہریوں کو جائیداد، معاہدات اور دیگر قانونی دستاویزات کی تکمیل میں سہولت فراہم ہوگی۔