ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

853 news articles

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قصور میں شہری تحفظ کے اقدامات تیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قصور میں شہری تحفظ کے اقدامات تیز

▫️ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر کے ٹی ڈبلیو ایم اے متحرک، کھلے نالے کو محفوظ بنانے کا کام جاری ▫️ مین دیپالپور روڈ پر 1.8 کلومیٹر حصے میں باربڈ وائر اور پلرز کی تنصیب

قصور | صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا اور محفوظ پنجاب کے وژن کے تحت ضلع قصور میں شہری تحفظ اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف ...

قصور | صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا اور محفوظ پنجاب کے وژن کے تحت ضلع قصور میں شہری تحفظ اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر قصور ٹیکسلا ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی (KTWMA) اور متعلقہ محکموں کی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔
مین دیپالپور روڈ پر تقریباً 1.8 کلومیٹر طویل کھلے نالے کو محفوظ بنانے کے لیے باربڈ وائر اور کنکریٹ پلرز کی تنصیب کا کام جاری ہے، جس کا مقصد پیدل چلنے والوں، مقامی آبادی اور ٹریفک کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوامی تحفظ میں بہتری آئے گی بلکہ شہری ماحول کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جا سکے گا۔ منصوبہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری ہے اور متعلقہ ادارے کام کی بروقت تکمیل کے لیے نگرانی کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہری سہولت اور حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے دیگر مقامات کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جہاں بہتری کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ قصور میں شہری انفراسٹرکچر کو مزید محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

▫️ منصوبے کے تحت تاریخی ورثے کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں گلیوں کی تعمیر اور بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے اندرون شہر میں واقع متعدد تاریخی عمارتوں اور بازاروں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں