تاریخ اشاعت: March 24, 2026 - 11:30 AM
Punjab Enforces New Regulations to Protect Ecologically Significant Trees
پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے نئے ضوابط نافذ، اہم درختوں کو خصوصی تحفظ حاصل
▫️گرین بیلٹس اور پارکس میں درختوں کی کٹائی پر سخت پابندیاں، ایمرجنسی ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹ
لاہور | ری نیوز پاکستان حکومتِ پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی لحاظ سے اہم درختوں کو خصوصی درجہ دینے کیلئے ’’پبلک پارکس، گرین بیلٹس اینڈ گرین ایریاز پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹڈ ایمرجنسی ٹرانسپلانٹیشن ریگولیشنز 2026‘‘ ص...
حکومتِ پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی لحاظ سے اہم درختوں کو خصوصی درجہ دینے کیلئے ’’پبلک پارکس، گرین بیلٹس اینڈ گرین ایریاز پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹڈ ایمرجنسی ٹرانسپلانٹیشن ریگولیشنز 2026‘‘ صوبے بھر میں نافذ کر دیے ہیں۔
ان نئے ضوابط کا مقصد شہری علاقوں میں موجود گرین ایریاز، پارکس اور گرین بیلٹس کو غیر قانونی کٹائی اور بے جا مداخلت سے بچانا ہے، جبکہ ماحول دوست پالیسیوں کے ذریعے شہری ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا بھی اس کا اہم جزو ہے۔
ریگولیشنز کے تحت ماحولیاتی اہمیت کے حامل درختوں کو خصوصی تحفظ دیا جائے گا اور ان کی کٹائی یا منتقلی (ٹرانسپلانٹیشن) صرف ہنگامی حالات میں متعلقہ اتھارٹی کی اجازت سے ممکن ہوگی۔ بغیر اجازت درخت کاٹنے یا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کہ شہری ترقیاتی منصوبوں کے دوران درختوں کے تحفظ کو یقینی بنانا لازم ہوگا، جبکہ متبادل شجرکاری اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ بھی منصوبوں کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ اقدام بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافے کے تناظر میں نہایت اہم ہے، کیونکہ درخت شہری ماحول کو بہتر بنانے، درجہ حرارت کم کرنے اور فضائی آلودگی میں کمی لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
شہری حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان ضوابط کے مؤثر نفاذ سے نہ صرف درختوں کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ شہروں میں سرسبز و شاداب ماحول کو بھی فروغ ملے گا۔