تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 9:42 AM
Punjab Local Government Minister Zeeshan Rafique Reviews Development Projects in Daska, Orders Expedited Work
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت
▫️جاری منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم، مون سون سے قبل تکمیل یقینی بنانے کی تاکید
سیالکوٹ: [ری نیوز پاکستان] وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے بنک روڈ ڈسکہ اور مب...
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے بنک روڈ ڈسکہ اور مبین روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لیا۔
اس موقع پر سب انجینئر کبیر، میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور نیسپاک کے افسران نے وزیر بلدیات کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت برقرار رکھا جائے اور سڑکوں سے بجلی کے پولز ہٹانے کا عمل فوری طور پر تیز کیا جائے۔
مبین روڈ کے دورے کے دوران انہوں نے زور دیا کہ منصوبہ مون سون بارشوں سے قبل مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ روزانہ کے کام کے اختتام پر اگلے دن کی منصوبہ بندی پہلے سے کر لی جائے تاکہ ترقیاتی عمل میں تسلسل برقرار رہے۔
وزیر بلدیات نے پرانا ڈسکہ، نسبت روڈ، گاگا اور سرکلر روڈ سمیت دیگر جاری منصوبوں پر بھی کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران ان کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔