تاریخ اشاعت: February 25, 2026 - 8:25 AM
Punjab Minister for Housing & Urban Development Bilal Yasin Visits Under Construction Disposal Station
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔
▫️ایم ڈی واسا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن نے جاری پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی گہرائی 40 فٹ، پمپنگ کپیسٹی 125کیوسک ہے۔نیسپاک ،واسا اور دیگر اداروں کے افسران بھی دوری کے وقت مو...
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی گہرائی 40 فٹ، پمپنگ کپیسٹی 125کیوسک ہے۔نیسپاک ،واسا اور دیگر اداروں کے افسران بھی دوری کے وقت موجود تھے۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہربنس پورہ تا ضرار شہید روڈ ٹرنک سیوریج سسٹم سے نکاسی آب کا بڑا مسئلہ حل ہوگا، ایل ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر ہاؤسنگ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام پراجیکٹس سائٹس پر سیفٹی ایس او پیز کی خصوصی نگرانی یقینی بنائی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے دیگر اضلاع کے بھی دورے کروں گا۔