تاریخ اشاعت: March 10, 2026 - 2:07 PM
Punjab to Complete 33 Under-Construction Rescue Stations Soon.
پنجاب میں 33 نئے ریسکیو اسٹیشنز کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا اعلان.
▫️ ایمرجنسی سروسز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ. ▫️ ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کے نظام کو مؤثر بنانے پر غور.
لاہور : ری نیوز پاکستان حکومت پنجاب کے صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے صوبے بھر میں زیر تعمیر 33 نئے ریسکیو اسٹیشنز کو ...
حکومت پنجاب کے صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے صوبے بھر میں زیر تعمیر 33 نئے ریسکیو اسٹیشنز کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے صوبے میں زیر تعمیر 33 نئے ریسکیو اسٹیشنز پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ریسکیو سروسز کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنا کر ایمرجنسی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔