تاریخ اشاعت: April 25, 2026 - 2:44 PM
Rao Khan Wala Village Being Converted Into Model Village
راؤ خان والا گاؤں مثالی گاؤں کی فہرست میں شامل، ترقیاتی کاموں کا آغاز
▫️ میر محمد گاؤں کے بعد قصور میں ایک اور بڑے گاؤں میں مثالی گاؤں منصوبے کا آغاز
راؤ خان والا گاؤں کو مثالی گاؤں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں میر محمد گاؤں کے بعد اب ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پکی سڑکوں اور پکی نالیوں کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ گاؤں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کے مطابق ضلعی انتظامیہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ قصور کی تمام عوام چاہتے ہیں کہ ضلع قصور کے ہر گاؤں کو مثالی گاؤں میں تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آ سکیں۔