تاریخ اشاعت: March 30, 2026 - 2:48 PM
Rawalpindi Kachehry Chowk Remodeling Project Near Completion, 80% Work Done
راولپنڈی کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ تکمیل کے قریب، 80 فیصد کام مکمل
▫️انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے باقی ماندہ کام پر تیزی سے پیشرفت
راولپنڈی | ری نیوز پاکستان راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے کچہری چوک کی ری ماڈلنگ کا بڑا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب تک اس کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ہائی وے پنجاب کے راولپنڈی دفتر کے مطابق منصوبے کے ...
راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے کچہری چوک کی ری ماڈلنگ کا بڑا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب تک اس کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
محکمہ ہائی وے پنجاب کے راولپنڈی دفتر کے مطابق منصوبے کے باقی 20 فیصد حصے پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے تاکہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں اب صرف 32 دن باقی رہ گئے ہیں۔
اس منصوبے میں کچہری چوک، افتخار جنجوعہ چوک اور جناح پارک چوک پر انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر شامل ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور آمد و رفت کو بہتر بنانا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نہ صرف ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں درپیش مشکلات سے بھی نجات ملے گی۔