تاریخ اشاعت: November 5, 2026 - 5:01 PM
RDA Moves to Cut Utilities to Illegal Housing Schemes
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی گیس اور بجلی منقطع کرنے کی تیاری
▫️ اتھارٹی تعمیل نہ کرنے والی سکیموں کو حتمی نوٹس جاری کرے گی، آئیسکو اور سوئی ناردرن سے کنکشن منقطع کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی: ذرائع
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے انفورسمنٹ سکواڈ کے ساتھ مل کر غیر منظور شدہ رہائشی منصوبوں کے خلاف کارروائی کی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔ اس منصوبے میں ایسی سکیموں کو ہدف بنایا جائے گا جو منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور مطلوبہ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے بغیر کام کر رہی ہیں۔ اتھارٹی اس سلسلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو خطوط لکھ کر متعلقہ اسکیموں کے بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کی سفارش کرے گی۔
آر ڈی اے نے ڈویلپرز، بلڈرز اور ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کو مقررہ مدت کے اندر اپنے نام ہاؤسنگ سکیم مینجمنٹ سسٹم (ایچ ایس ایم ایس) پورٹل پر رجسٹر کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ ان کے سائٹ دفاتر سیل اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جا سکتی ہیں۔
اتھارٹی شہریوں کو غیر منظور شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری سے خبردار کرنے کے لیے عوامی نوٹس بھی جاری کرے گی۔ آر ڈی اے نے ممکنہ خریداروں پر زور دیا ہے کہ رہائشی یا تجارتی جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے متعلقہ ہاؤسنگ اسکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔