تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 11:05 AM
Review of civic Issues and Development Orojects in Pattoki
پتوکی میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ
▫️ اسسٹنٹ کمشنر اور ایم پی اے کا دورہ، صفائی، سیوریج، سڑکوں اور دیگر منصوبوں کا جائزہ
پتوکی : [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے ایم پی اے محمود انور چوہدری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں عوامی مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔...
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے ایم پی اے محمود انور چوہدری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں عوامی مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سیوریج نظام، سڑکوں کی مرمت، پیچ ورک، گرین بیلٹس کی بحالی اور دیگر شہری سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ حکام نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے۔
پتوکی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ملتان روڈ پر پیچ ورک، کرب اسٹون پینٹنگ، گرین بیلٹس کی بیوٹیفیکیشن اور شجرکاری مہم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
مزید برآں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے پارکس کی بحالی، بازاروں کی اپگریڈیشن، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی مختلف سطح پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں