تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 12:00 PM
Review of Lahore Development Programme, Directions Issued to Accelerate Pace of Projects
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ، منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
▫️ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن مؤثر بنانے کی ہدایت
لاہور: ری نیوز پاکستان لاہور میں جاری لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کی بنیادی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ع...
لاہور میں جاری لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کی بنیادی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ہونے والے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور واسا نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں شامل 8780 گلیوں اور سڑکوں میں سے 5057 پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
مزید برآں، فیز ٹو کے تحت 290 کلومیٹر سیوریج لائنز اور 258 کلومیٹر واٹر سپلائی لائنز بچھانے کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے، جس سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو بھی مقررہ وقت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
حکام نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو ہینڈ اوور کی گئی 640 گلیوں میں فوری سطحی کام شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے عمل کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تاکید کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام شہر میں جدید سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔