تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 12:40 PM
RUDA launches Major Crackdown Against Defaulters, Multiple Factories Sealed
روڈا کا نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد فیکٹریاں کر دی گئیں
▫️واٹر لینڈ روڈ سگیاں میں کارروائی، کمرشل واجبات نہ دینے پر کاروباری یونٹس بند
لاہور | ری نیوز پاکستان راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی واٹر لینڈ روڈ، سگیاں کے علاقے میں شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول افسر...
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی واٹر لینڈ روڈ، سگیاں کے علاقے میں شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول افسران کی نگرانی میں کی گئی۔
آپریشن کے دوران کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر ندیم پرنٹنگ پریس اور سوفٹ شوز فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بعض افراد نے سرکاری فرائض میں مداخلت اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، جس پر متعلقہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔