ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

834 news articles

سندھ حکومت کا کراچی میں اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

▫️غیر قانونی قبضوں، تجاوزات اور بلڈر فراڈ کیسز کو زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نشانہ بنایا جائے گا

کراچی: [ری نیوز پاکستان]
سندھ حکومت نے کراچی بھر میں اراضی قابضین نیٹ ورکس اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مربوط کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و شہری انتظامیہ کے سینئر حکام نے شرکت کی، جن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایک جامع اور مؤثر انفورسمنٹ آپریشن ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور رینجرز کی مکمل معاونت کے ساتھ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ اور پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ آپریشن منظم اور مؤثر انداز میں کیا جائے اور قبضوں میں ملوث کسی بھی بااثر شخصیت کو رعایت نہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی سخت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے یقین دہانی کرائی کہ آپریشن کے دوران محکمہ قانون مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گا جبکہ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے ترقیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ریکارڈ اور دستاویزات کو فوری طور پر درست اور اپ ڈیٹ کریں تاکہ عدالتی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی بھی سرکاری افسر کے ناجائز قابضین سے مبینہ گٹھ جوڑ کے شواہد ملے تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے خبردار کیا کہ اگر ریونیو، پولیس، اینٹی انکروچمنٹ یا ترقیاتی اداروں کے دائرہ اختیار میں غیر قانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی تو ذمہ دار افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
اجلاس میں سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 10 اور 13 میں ایک مقامی بلڈر کی جانب سے مبینہ غیر قانونی زمینوں کی فروخت کے کیس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو ایسے جعلی عناصر اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں کچی آبادیاں اور غیر رسمی بستیاں راتوں رات قائم ہو جاتی ہیں جبکہ ادارہ جاتی سطح پر جوابدہی کا نظام کمزور ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا جامع سروے کیا جائے گا تاکہ صورتحال پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام کارروائیاں مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جائیں تاکہ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں میں زیر التوا لینڈ تنازعات کے کیسز قانونی ٹیموں کو بھجوائے جائیں گے۔
حکام کے مطابق کراچی بھر میں قابضین کے خلاف عملی کارروائی آئندہ چند دنوں میں شروع کر دی جائے گی۔
کراچی کے مہران ٹاؤن میں کے ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کروا کر پلاٹ واگزار کرا لیا

▫️ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی کے سیکٹر 6-C میں پلاٹ نمبر MB-71 سے غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر الاٹ شدہ اراضی کا قبضہ بحال کر دیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ضلع کورنگی کی مہران ٹاؤن اسکیم، سیکٹر 6-C میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر MB-71 غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لیا۔

راولپنڈی میں 4 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مری روڈ کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع

▫️ فیض آباد سے لیاقت باغ تک مری روڈ کی بحالی،6 روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوورز کی سڑکوں کی مرمت بھی جاری

پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں فیض آباد سے لیاقت باغ تک مری روڈ کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، جس میں 6 روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوورز کے خستہ حال حصوں کی مرمت بھی شامل ہے۔

کراچی میں گل پلازہ کی عمارت گرانے کے لیے 17 کمپنیوں کی بولیاں موصول، ایس بی سی اے نے جانچ پڑتال شروع کر دی

▫️ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ٹھیکیداروں کی تکنیکی اہلیت کا جائزہ شروع کر دیا، مالیاتی بولیاں 24 نومبر کو کھولی جائیں گی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں گل پلازہ کی عمارت مسمار کرنے کے لیے ٹھیکیدار کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت 17 کمپنیوں نے تکنیکی بولیاں جمع کرائی ہیں۔

پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے قانون سازی اور نجکاری سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی، سرمایہ کاری اور اراضی اصلاحات پر توجہ

▫️ پنجاب حکومت کی صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری، اراضی ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ترجیحات

پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے اپنے 42ویں اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے کے تمام امور کی منظوری دے دی۔

کراچی میں جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ مسترد، 53 ایکڑ اراضی کے تنازع پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

▫️ سول عدالت نے وڈو اخارو ٹرسٹ کی وفاقی حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

کراچی جنوبی کی سینئر سول جج کی عدالت نے وڈو اخارو ٹرسٹ کی جانب سے وفاقی حکومت اور دیگر کے خلاف دائر جائیداد کی ملکیت سے متعلق سول دعویٰ ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 میں 68 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل، رہائشی پلاٹس کا قبضہ الاٹیوں کے حوالے کرنے کا عمل شروع

▫️ سی ڈی اے نے 1135 کنال اراضی غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لی، چیئرمین سہیل اشرف کی باقی ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 میں 68 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لیے ہیں، جہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تقریباً چار دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھی۔

کمشنر فیصل آباد کا جھنگ میں شہری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے منصوبے شروع کرنے پر زور

▫️ ضلعی انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، عوامی خدمات کا معیار بہتر بنانے اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور جاری شہری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ٹیکسلا کے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات پر سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کا سینیٹ کمیٹی میں جائزہ

▫️ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فروری 2027 تک یونیسکو کی منظوری متوقع، تعمیراتی کام جون 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ٹیکسلا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقامات پر سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، تقریباً 290 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرانے کا انکشاف

▫️ اینٹی انکروچمنٹ فورس نے 2026 کے دوران ملیر، ضلع شرقی، غربی اور کورنگی میں سرکاری اور عوامی سہولیات کے لیے مختص اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی

کراچی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2026 کے دوران شہر کے چار اضلاع میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 288 سے 290 ایکڑ سرکاری اور عوامی سہولیات کے لیے مختص اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں