تاریخ اشاعت: April 2, 2026 - 10:25 AM
Sohail Ashraf Appointed Chairman CDA and Chief Commissioner Islamabad
سہیل اشرف چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد تعینات
▫️سابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد : ری نیوز پاکستان وفاقی حکومت نے بدھ کے روز گریڈ 20 کے افسر اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا ہے، جبکہ محمد علی رندھاوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ...
وفاقی حکومت نے بدھ کے روز گریڈ 20 کے افسر اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا ہے، جبکہ محمد علی رندھاوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی رندھاوا کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل اشرف کو ماضی کی روایت کے مطابق چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا اضافی چارج بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ محمد علی رندھاوا مئی 2024 سے چیف کمشنر اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے۔
اپنی برطرفی سے قبل محمد علی رندھاوا وزیراعظم آفس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں وہ شہباز شریف کی قیادت میں قائم پی ڈی ایم حکومت کے ابتدائی عرصے میں تعینات رہے۔ بعد ازاں وہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ٹیم کا حصہ بنے، جب وہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران محمد علی رندھاوا گلگت بلتستان، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، جبکہ وہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔