تاریخ اشاعت: March 16, 2026 - 3:10 PM
Street Rehabilitation Works Inaugurated in NA-130 Madina Colony
این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت و بحالی کے منصوبے کا افتتاح
▫️ چھ گلیوں کی تعمیرِ نو مکمل، شہریوں کا ترقیاتی کاموں کا خیرمقدم
لاہور: ری نیوز پاکستان لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کی نگرانی میں حلقہ این اے 130 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقری...
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کی نگرانی میں حلقہ این اے 130 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی راشد نصراللہ نے شرکت کی اور ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر میاں مرغوب احمد نے بتایا کہ مدینہ کالونی میں چھ گلیوں کی تعمیرِ نو اور بحالی کے کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت خستہ حال گلیوں کی مرمت، نئی تعمیر اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی کو بہتر آمدورفت اور سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 130 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور شہری مسائل کے حل کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
مقامی شہریوں نے گلیوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں آمدورفت کی سہولت بہتر ہوگی اور رہائشی ماحول میں بہتری آئے گی۔