تاریخ اشاعت: April 10, 2026 - 12:10 PM
Sweet Warehouse Sealed Over Poor Hygiene Conditions in Pattoki
ناقص صفائی پر مٹھائی کا گودام سیل، شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات
▫️ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا مختلف علاقوں کا دورہ، خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی
پتوکی : صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر | ری نیوز پاکستان اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و معیار کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ذیل گھر کے قریب واقع ایک مٹھائی کے گودام ...
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و معیار کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ذیل گھر کے قریب واقع ایک مٹھائی کے گودام کو ناقص صفائی انتظامات اور غیر معیاری حالات کے باعث سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق گودام میں صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ایسے مقامات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی اور جہاں بھی ناقص صفائی یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت پائی گئی، وہاں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ شہریوں کو محفوظ خوراک اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے اور کاروباری مراکز کو مقررہ قواعد و ضوابط کا پابند بنایا جائے۔