تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 12:15 PM
Tree Plantation Drive on Airport Ring Road: PHA Plants 2,000 Saplings
ایئرپورٹ رنگ روڈ پر شجرکاری مہم، پی ایچ اے نے 2 ہزار پودے لگا دیے
▫️بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے تعاون سے بچوں کی بھرپور شرکت، ماحول دوست پیغام اجاگر
لاہور: [ری نیوز پاکستان] صوبائی دارالحکومت کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کے وژن کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رنگ روڈ کے علاقے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 2 ہز...
صوبائی دارالحکومت کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کے وژن کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رنگ روڈ کے علاقے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 2 ہزار سے زائد پودے لگا دیے۔
اس مہم کا انعقاد پی ایچ اے لاہور اور بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے باہمی تعاون سے کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ڈائریکٹر زون عبداللہ چیمہ، ان کی ٹیم اور سکول کے بچوں نے اجتماعی طور پر شجرکاری کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران بچوں نے نہ صرف پودے لگائے بلکہ ماحول کے تحفظ اور سرسبز مستقبل کے لیے آگاہی کا پیغام بھی دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہے۔
پی ایچ اے حکام کے مطابق یہ اقدام لاہور کو خوبصورت، صاف اور سرسبز بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔