تاریخ اشاعت: January 30, 2026 - 11:46 AM
UMT and Lahore Development Authority agree strategic partnership on a urban research and planning.
یو ایم ٹی اور ایل ڈی اے کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق.
▫️ چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ملاقات، لاہور کی شہری منصوبہ بندی اور تحقیق پر پیش رفت.
لاہور | ری نیوز پاکستان یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان شہری ترقی، منصوبہ بندی اور تحقیق کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد اور چیئ...
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان شہری ترقی، منصوبہ بندی اور تحقیق کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد اور چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں مرغوب احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔
ملاقات کے دوران شہری منصوبہ بندی، جدید ترقیاتی تصورات، پائیدار انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح سے جڑے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ تیزی سے بڑھتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے تعلیمی اداروں اور ترقیاتی اتھارٹیز کے درمیان باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تحقیق پر مبنی منصوبہ بندی، ڈیٹا اینالسس اور جدید شہری مطالعات کے ذریعے لاہور میں منظم اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں، مطالعاتی پروگرامز اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر آئندہ مرحلے میں کام کیا جائے گا۔
ملاقات میں شہری مسائل کے حل، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مستقبل کی شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی تحقیق کو عملی منصوبہ بندی سے جوڑنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تعاون کے عملی فریم ورک اور مجوزہ اقدامات کی تفصیلات بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔