تاریخ اشاعت: April 21, 2026 - 4:11 PM
Village Access Road Closed Under Chairman Supervision
چیئرمین یونین کونسل پکھوکی کی زیر نگرانی گاؤں کا پرانا راستہ بند
▫️ متبادل راستہ ناقابل استعمال، اہلیان گاؤں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چیئرمین یونین کونسل پکھوکی سردار سلیمان سرور کی زیر نگرانی گاؤں جانے والا پرانا راستہ بند کر دیا گیا اور گاؤں والوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، جو کہ حکومتی نظرثانی کے بعد الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اہلیان گاؤں کے مطابق یہ متبادل راستہ قابل استعمال نہیں ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نیا راستہ جوہڑ کے بیچوں بیچ سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پرانے راستے کی بندش کے باعث نزدیکی گاؤں اچلکے کی آمدورفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔
اہلیان گاؤں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور قابل استعمال متبادل راستے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔