تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 11:47 AM
Agritech Shuts Down Urea Plant After Gas Supply
ایس این جی پی ایل کی طرف سے گیس فراہمی معطلی سے ایگری ٹیک کا یوریا پلانٹ بند
بکا خیل کے علاقے میں سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان ایگری ٹیک لمیٹڈ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس فراہمی معطل کیے جانے کے بعد اپنے یوریا پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج ...
ایگری ٹیک لمیٹڈ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس فراہمی معطل کیے جانے کے بعد اپنے یوریا پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائے گئے نوٹس میں اس بات کی تصدیق کی۔
نوٹس کے مطابق، بکا خیل کے علاقے میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا، جس کے بعد ایس این جی پی ایل نے فورس میجر کا اعلان کرتے ہوئے گیس کی فراہمی روک دی۔ اس صورتحال کے باعث پلانٹ کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی بحال ہونے تک پلانٹ بند رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل ہوتے ہی گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی، جبکہ مزید پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
ایگری ٹیک لمیٹڈ، جو 1959 میں پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم ہوئی تھی، یوریا اور گرینیولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ کھاد تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کی مصنوعات کھاد مارکیٹ میں "تارا" برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔