تاریخ اشاعت: April 2, 2026 - 6:04 PM
Calling Frozen Dessert “Ice Cream” is Misleading, Says Competition Commission
فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم بتانا گمراہ کن ہے ، مسابقتی کمیشن
▫️دو فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی ، 35 ملین روپے جرمانہ عائد
لاہور | ری نیوز پاکستان مسابقتی کمیشن نے صارفین کو گمراہ کرنے والے ”آئس کریم“کیس میں دو فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالیٹ...
مسابقتی کمیشن نے صارفین کو گمراہ کرنے والے ”آئس کریم“کیس میں دو فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالیٹی کنٹرول اتھارٹی اور پنجاب فوڈ ریگولیشنز 2018 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ “آئس کریم” اور “فروزن ڈیزرٹ” دو الگ مصنوعات ہیں۔
آئس کریم دودھ، کریم یا دیگر ڈیری اجزاء سے تیار کی جاتی ہے، جبکہ فروزن ڈیزرٹ میں نباتاتی تیل شامل ہو سکتا ہے، اس لیے اسے آئس کریم کے طور پر پیش کرنا گمراہ کن ہے۔سی سی پی نے کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کے طور پر پیش کرنا بند کریں، تمام گمراہ کن اشتہارات واپس لیں اور اپنی مصنوعات کے بارے میں واضح معلومات فراہم کریں۔