تاریخ اشاعت: September 19, 2026 - 12:42 PM
Lahore Global Village Opens for Retail Leasing, Special Discount Available Until October 15
لاہور گلوبل ولیج میں ریٹیل لیزنگ شروع، 15 اکتوبر تک خصوصی ڈسکاؤنٹ
▫️جوہر ٹاؤن میں سی بی ڈی پنجاب کا کمرشل منصوبہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا، ریٹیل شاپس اور کیوسکس لیز کیلئے دستیاب
لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے جوہر ٹاؤن میں واقع لاہور گلوبل ولیج کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھولتے ہوئے پریمیم ریٹیل شاپس اور کیوسکس لیز کیلئے پیش کر دیے ہیں۔
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے جوہر ٹاؤن میں واقع لاہور گلوبل ولیج کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھولتے ہوئے پریمیم ریٹیل شاپس اور کیوسکس لیز کیلئے پیش کر دیے ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور گلوبل ولیج کو ایک مکسڈ لائف سٹائل کمرشل ڈیسٹینیشن کے طور پر ڈویلپ کیا گیا ہے، جہاں ریٹیل، ڈائننگ، انٹرٹینمنٹ اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کو ایک ہی مقام پر فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے ممکنہ ٹیننٹس کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر بھی متعارف کرائی ہے، جو 15 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس اقدام کے ذریعے مختلف برانڈز، ڈائننگ آؤٹ لیٹس، ریٹیل بزنسز، انٹرٹینمنٹ اور لائف سٹائل وینچرز کو لاہور گلوبل ولیج میں کمرشل سپیس حاصل کرنے کیلئے متوجہ کیا جا رہا ہے۔
لاہور گلوبل ولیج کی لیزنگ کا آغاز منصوبے کے ڈویلپمنٹ مرحلے سے فعال کمرشل آپریشن اور occupancy کی جانب منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ منصوبے کی مستقبل کی کمرشل کامیابی کا انحصار نہ صرف ٹیننٹس کی تعداد بلکہ مسلسل کسٹمر فٹ فال اور کاروباری سرگرمیوں برقرار رکھنے کی صلاحیت پر بھی ہوگا۔
ممکنہ ٹیننٹس کیلئے لیز ریٹس، سکیورٹی ڈپازٹ، ایڈوانس پیمنٹ، مینٹیننس چارجز، شاپ اور کیوسک سائز، فٹ آؤٹ شرائط، منظور شدہ بزنس کیٹیگریز، لیز ٹینور اور 15 اکتوبر تک جاری ڈسکاؤنٹ کے حتمی ٹی او آرز براہ راست CBD پنجاب سے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
جوہر ٹاؤن میں واقع ہونے کے باعث لاہور گلوبل ولیج شہر کے اہم ریزیڈینشل، کمرشل اور انسٹی ٹیوشنل کوریڈور میں موجود ہے، جس سے منصوبے کو ریٹیل اور لائف سٹائل کمرشل سرگرمیوں کیلئے ایک نمایاں مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔