ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سید طالب رضوی ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے نئے سی ای او تعینات

سید طالب رضوی ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے نئے سی ای او تعینات

▫️28 سالہ بینکاری تجربہ رکھتے ہیں، عالمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، مختلف بینکوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان معروف بینکار سید محمد طالب رضوی کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی) کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
معروف بینکار سید محمد طالب رضوی کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی) کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
سید محمد طالب رضوی کو بینکاری اور مالیاتی شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس میں سٹریٹجک قیادت، کمرشل بینکنگ، ڈیجیٹل فنانس، فن ٹیک، پبلک پالیسی اور ریگولیٹری امور شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اداروں جیسے سٹینفورڈ یونیورسٹی، عالمی بینک، ورلڈ اکنامک فورم اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اعلیٰ تعلیم، ڈپلومہ اور پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔
اپنے کیریئر کے دوران وہ بینک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک بینک اور فیصل بینک سمیت مختلف مالیاتی اداروں میں سی ای او، گروپ ایگزیکٹو، گروپ ہیڈ اور سینئر انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سید طالب رضوی کو ادارہ جاتی اصلاحات، گورننس کے مضبوط نظام، اور جدید ٹیکنالوجی و سٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے مالی شمولیت کے فروغ میں مہارت حاصل ہے۔ ان کی قیادت میں مختلف اداروں نے نمایاں ترقی اور کاروباری اہداف میں بہتری حاصل کی۔
ماہرین کے مطابق ان کی تعیناتی سے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی کارکردگی میں مزید بہتری اور ہاؤسنگ فنانس کے شعبے میں جدت آنے کی توقع ہے۔
پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

▫️ سی پیک سیکریٹریٹ میں غیر ادا شدہ رائلٹی، معاہدے کے تحت مالی واجبات اور نامکمل تعمیراتی کاموں سے متعلق تنازع کے حل پر غور ہوگا

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم پر قائم خصوصی کول ٹرمینل منصوبے سے متعلق 14 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا واجبات کا معاملہ حل کرنے کے لیے 25 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

▫️ خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی و تعمیراتی منصوبوں کے لیے ٹیکس رعایتوں سے متعلق اہم قانونی وضاحت، چھوٹ کے حصول کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہوگا

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ڈھانچے (پری فیبریکیٹڈ اسٹرکچرز) متعلقہ قانونی شرائط پوری کرنے کی صورت میں کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں