ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

ویتنام گھروں کو سرمایہ کاری کے بجائے رہائش کیلئے استعمال کرنے کی نئی پالیسی پر گامزن

▫️اپارٹمنٹس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت رینٹل ہاؤسنگ کو 2030 تک شہری پالیسی کا اہم ستون بنانے کے لیے متحرک

ہو چی منہ سٹی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے بعد حکومت نے رینٹل ہاؤسنگ کو قومی ہاؤسنگ پالیسی کا اہم حصہ بنانے پر زور دینا شروع کر دیا ہے، تاکہ نوجوان ورکرز، کم آمدنی والے خاندانوں اور شہری آبادی کو رہائش تک بہتر رسائی فراہم کی جا سکے۔
یہ پالیسی ویتنام کے روایتی معاشی رجحان سے ایک بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے، جہاں طویل عرصے سے جائیداد خریدنا، اسے محفوظ رکھنا اور زمین کی بڑھتی قدر سے خاندانی دولت بنانا ایک مضبوط معاشی سوچ رہی ہے۔
ویتنام کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ تو لام نے گزشتہ ماہ مئی میں کہا تھا کہ 2030 تک رینٹل ہاؤسنگ کو خاص طور پر بڑے شہری علاقوں، صنعتی زونز اور ان مقامات پر “سٹریٹجک پلر” بنایا جانا چاہیے جہاں پراپرٹی قیمتیں مقامی آمدنی سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔
وزیر اعظم لی منہ ہنگ نے بھی ہو چی منہ سٹی کی پارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد 15 جون کو جاری بیان میں سوچ کی تبدیلی پر زور دیا، جس کے تحت صرف ملکیت کی حمایت کے بجائے ہر شہری کے لیے رہائش کے حق کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
اس نئی سمت کے اثرات رینٹل مارکیٹ میں نجی اور سرکاری شعبے کی بڑھتی دلچسپی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ ہو چی منہ سٹی میں 13 اداروں اور کمپنیوں نے تقریباً ایک لاکھ رینٹل ہاؤسنگ یونٹس تیار کرنے کے وعدے کیے ہیں، جن میں CT Group، Novaland، Vingroup اور Nam Long جیسے بڑے ڈویلپرز بھی شامل ہیں، VnEconomy کے مطابق ہنوئی میں بھی 22 جون کو تین رینٹل ہاؤسنگ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جن کے تحت 8 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبے شہر کے مرکزی علاقے ہوان کیم لیک سے تقریباً 8 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں، SGGP English Edition کے مطابق حکام قومی اور مقامی ہاؤسنگ فنڈز کے لیے ریاستی فنڈنگ بڑھانے پر بھی غور کر رہے ہیں، جبکہ نجی ڈویلپرز کے لیے آسان قرضوں، زمین کی فیس میں سہولت اور دیگر مراعات جیسے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس پالیسی تبدیلی کی بنیادی وجہ رہائشی استطاعت کا بڑھتا ہوا فرق ہے۔ اپارٹمنٹس کی قیمتیں عام آمدنی کے مقابلے میں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جس کے باعث بہت سے شہریوں کے لیے گھر خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں رینٹل ہاؤسنگ ویتنام کے بڑے شہروں میں رہائشی بحران کم کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔
ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں