تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 5:50 PM
Amendments Introduced to Punjab Revenue Act 1967 to Ensure Protection of Property Rights
پراپرٹی رائٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب ریونیو ایکٹ 1967ء میں ترامیم کر دی گئیں
▫️گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوا ، ریونیو کورٹس کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرائی گئی, ترجمان ریونیو بورڈ
لاہور | ری نیوز پاکستان عوام کے پراپرٹی رائٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے نظام اراضی کو جدید ،شفاف، عوام دوست ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا دی گئیں۔ ان ترامیم کی بدولت جائیداد کے حقوق کا تحفظ ، زمین...
عوام کے پراپرٹی رائٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے نظام اراضی کو جدید ،شفاف، عوام دوست ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا دی گئیں۔
ان ترامیم کی بدولت جائیداد کے حقوق کا تحفظ ، زمینی تنازعات میں کمی اور عوامی اعتماد کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ ترجمان پنجاب بورڈ آف ریونیو نے "ری نیوز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ترامیم کے تحت زبانی انتقالات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ قبضہ کی منتقلی کا اندراج لازم قرار دیدیا گیا ہے۔ تقسیم اراضی مقدمات کی مدت کم کر کے 60 دن مقرر کردی گئی ہے اور اراضی مالکان کی رہنمائی کے لیے اشتراک کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں لینڈ ریکارڈ خدمات کی فراہمی کے لیے اراضی معاون پروگرام کا اغاز کیا گیا، منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پراپرٹی کی منتقلی کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ٹرانسفر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
اسی طرح مالیاتی لین دین کو آسان اور ملکیت کو محفوظ بنانے کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوا، ریونیو کورٹس کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرائی گئی ۔
پراپرٹی سے متعلق تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب ریونیو ایکٹ 1967 میں کی گئی ان ترامیم کے تحت کسی کی جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا جس کی سزا 5 سے 10 سال قید اور بھاری جرمانہ رکھی گئی ہے۔