تاریخ اشاعت: April 10, 2026 - 2:50 PM
Facilities reach your doorstep: Chief Minister Punjab launches Police Pakistan App
سہولیات آ پ کے گھر تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا گیا
▫️شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس جیسے ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا اندراج گھر بیٹھے کرواسکتے ہیں
لاہور | ری نیوز پاکستان حکومت پنجاب نے شہریوں کو آ ن لائن / ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹ...
حکومت پنجاب نے شہریوں کو آ ن لائن / ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کرا سکتے ہیں۔ جس کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔
اب شہریوں کو اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرانے کیلئے پولیس سٹیشن کا خدمت مرکز کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔
پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔
پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔